غازی آباد،26دسمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) نئے کالے زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کی تحریک ایک ماہ سے جاری ہے۔ مرکزی حکومت کے ساتھ بات چیت کے متعدد دور غیر نتیجہ خیز رہے۔ مذاکرات کی نئی تجویز پر کسان تنظیمیںنے 29دسمبرکو میٹنگ کرنے کافیصلہ کیاہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو کہا کہ مرکزی حکومت مشتعل کسانوں سے بات کرنے کے لئے تیار ہے، تاہم کسانوں کی یونین ’تینوں قوانین کو واپس لینے‘ کے اپنے مرکزی مطالبے پر قائم ہے۔ کسان یونینوں نے کہاکہ ہمیں کوئی جلدی نہیں ہے اور جب تک قوانین واپس نہیں کئے جاتے ہیں ہم شاہراہوں پر ہی رہیں گے۔ مرکزی وزارت زراعت کے کسانوں اور وزیر اعظم مودی کی تقریر کے تیسرے خط کے بعد بھی یہ ضد موقف برقرار ہے۔